اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ٹی سی پی کے خلاف بھی ایف آئی اے نے کارروائی کرکے دو بڑے افسر پکڑے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جیو ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے نام لینے سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز دہشت گردوں کے خلاف الرٹ ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ دوست آر جی ایس کو دوبارہ پڑھیں۔ان کاکہنا تھا کہ ملک کو بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہیں بڑھے گا تو فوجی بھائی کو بہتر کیسے بنائیں گے؟پاکستان کا سپاہی بغیر بلٹ پروف جیکٹ کے لڑ رہا ہے۔
.............
/110